May 17, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/gracelia.net/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
صدر مملکت آصف زرداری کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں سندھ میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب میں صدر مملکت آصف نے واضح احکامات جاری کیے،صدر آصف زرداری  کا کہنا تھا کہ کچے میں جو بھی اغوا میں ملوث ہیں اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، صدر مملکت نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ پولیس افسران کو ٹینیور دے کر ان سے بھر پور کام لیں،پولیس افسران کو اس صورت میں تبدیل کریں جب وہ امن امان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں ناکام ہوں۔

اپوزیشن شیر افضل مروت کی بطور چیئرمین پی اے سی نامزدگی واپس لے وگرنہ۔۔؟حکومت نے واضح پیغام بھیج دیا

صدر مملکت نے وزیر اعلیٰ سندھ کو واضح احکامات دیےکہ زمینوں پر قبضوں پر میری زیرو ٹالرنس ہے،میں کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا،صدر مملکت نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کریں ،سندھ حکومت کو وفاق سے جو بھی اسلحہ اور دیگر سہولیات چاہئیں وہ مہیا کروائینگے۔

صدر مملکت نے وفاقی وزیر داخلہ کو ہدایت دی کہ وہ سندھ حکومت سے ساتھ اسلحہ اور دیگر سہولیات کیلئے ضروری اپروولز کروائیں،سینئر صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ نارکوٹکس شرجیل میمن نے صدر مملکت کو منشیات کے حوالے سے آپریشن پر بریفنگ دی۔

بھارت : بیٹی کی طلاق کے بعد باپ بینڈ باجے کے ساتھ اسے گھر واپس لے آیا

وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم سربراہ خالد مقبول صدیقی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی طرف سے امن امان کے اجلاس کے فیصلے کو سراہا، کہاصدر مملکت کراچی میں اجلاس کریں گے تو عوام میں اعتماد بڑھے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *