May 17, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/gracelia.net/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ گولڈی برار خود بھی امریکہ میں قتل ہو گیا

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کا مبینہ ماسٹر مائنڈ اور پنجاب پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب گولڈی برار امریکہ میں قتل ہو گیا۔

ایک امریکی نیوز چینل کی رپورٹوں کے مطابق، یہ واقعہ منگل کی شام مقامی وقت کے مطابق فیئرمونٹ اور ہولٹ ایونیو میں تقریباً 5:25 بجے پیش آیا۔ گولڈی برار ایک ساتھی کے ساتھ اپنی رہائش گاہ کے باہر کھڑا تھا کہ نامعلوم حملہ آور وہاں پہنچے اور موقع سے فرار ہونے سے قبل مبینہ طور پر فائرنگ کردی۔ دو افراد کو ہسپتال لے جایا گیا، ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی 

گولڈی برار کے دشمنوں گینگسٹرز عرش دلہ اور لکبھیر نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ تاہم ان الزامات کے حوالے سے لارنس بشنوئی یا کسی دوسرے گینگسٹر کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *