May 16, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/gracelia.net/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
سفينة شحن في البحر الأحمر - تعبيرية آيستوك

یمن میں حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں اینڈرومیڈا اسٹار آئل ٹینکر پر بمباری کے دعوے کے بعد امریکی سنٹرل کمانڈ نے جہاز پر حملے کی تفصیلات جاری کی۔

امریکی سنٹرل کمانڈ کے مطابق جہاز کو معمولی نقصان پہنچا ہے جس کے بعد جہاز نے اپنا سفر جاری رکھا۔ جہاز کے متعلق بتایا گیا کہ پاناما کا جھنڈا لہرانے والا جہاز ایک برطانوی کمپنی کی ملکیت ہے۔

برطانوی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی ایمبرے نے کہا کہ جہاز کے کپتان نے اطلاع دی کہ اسے نقصان پہنچا ہے۔ اس نے کہا کہ جہاز کا موجودہ مالک سیشلز میں رجسٹرڈ ہے۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ حوثیوں نے یمن کے علاقوں سے بحیرہ احمر کی طرف تین اینٹی شپ بیلسٹک میزائل داغے جس سے دو بحری جہازوں میں سے ایک اینڈرومیڈا اسٹار کو معمولی نقصان پہنچا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایکس ویب سائٹ پر لکھا کہ ایک میزائل “مائیشا” نامی دوسرے جہاز کے قریب گرا، لیکن اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔Play Video

حوثیوں نے یمن میں صعدہ گورنری کی فضائی حدود میں ایک امریکی MQ9 ڈرون کو مار گرانے کا بھی اعلان کیا۔

دو حملوں کا نشانہ بننے کے بعد ایک جہاز کو نقصان پہنچا

قبل ازیں برٹش میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی (یو کے ایم ٹی او) نے جمعے کو اطلاع دی تھی کہ موخا کے یمنی ساحل پر یکے بعد دیگرے دو حملوں کے نتیجے میں ایک جہاز کو نقصان پہنچا ہے۔

برطانوی رائل فورسز کے زیر انتظام ایجنسی نے “ایکس” پلیٹ فارم پرایک پوسٹ میں کہا کہ اسے یمن میں موخا سے 14 سمندری میل جنوب مغرب میں “دو حملوں کے بارے میں ایک جہاز سے اطلاع ملی”۔

انہوں نے مزید کہا کہ “پہلے حملے کے دوران جہاز کے قریب ایک دھماکہ دیکھا اور عملے نے اسے محسوس کیا اس کے بعد جہاز پر دوسرا حملہ دو میزائلوں سے ہوا جس سے جہاز کو نقصان پہنچا‘‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *