May 17, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/gracelia.net/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم کر لی گئی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کر لیا۔

ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے 83 اراکین کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی، سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی فہرست سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی اجازت سے ویب سائٹ پر جاری کی گئی۔

شمولیت تسلیم ہونے کے بعد سنی اتحاد کونسل 83 اراکین کے ساتھ قومی اسمبلی میں دوسری بڑی سیاسی جماعت بن گئی۔

واضح رہے الیکشن کمیشن نے آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت سے متعلق نوٹیفکیشن قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھجوایا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *