May 15, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/gracelia.net/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران دو ہفتے قبل اغواء کئے گئے بحری جہاز کے عملے کو رہا کرنے کے لیے کام کررہا ہے۔

’ایم ایس سی‘ کپمنی کے ملکیتی بحری جہاز’اریس‘ کو ایران نے دو ہفتے قبل آبنائے ہرمز سے قبضے میں لینے کے بعد اپنی سمندری حدود میں منتقل کردیا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے اعلان کیا کہ اسرائیل سے منسلک قبضے میں لیے جہاز جس پر پرتگال کا جھنڈا لہرا رہا ہے کے عملے کو ان کے ملک کےقونصل خانے کے ساتھ بات چیت کے بعد رہا کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاز کے عملے کو انسانی بنیادوں پر چھوڑا جا سکتا ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ عملے کے ارکان کو تہران میں ان کے ملکوں کے سفیروں کے حوالے کیا جائے گا لیکن انہوں نے ان کی رہائی کے لئے کوئی تاریخ بیان نہیں کی۔

اسرائیل سے وابستہ

ایرانی وزارت برائے امور خارجہ نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ “اے آر آئی ایس” کا اغوا”سمندری قوانین کی خلاف ورزی” کی وجہ سے ہوا ہے اور یہ بلاشبہ اسرائیل سے جڑا ہوا تھا۔

’ایم ایس سی‘ کو زوڈیاک میریٹیم کے ذیلی ادارہ گورگ چپنگ کے ارس کرایہ پر لیا گیا ہے جس میں اسرائیلی تاجر ایئل اوور کے شیئرز شامل ہیں۔

یہ قابل ذکر ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کو اس کنٹینر جہازنے 13 اپریل کو آبنائے ہرموز سے قبضے میں لیا تھا۔ ا وقت اس میں عملے کے 25 افراد سوار تھے۔ جہاز کو دمشق میں اسرائیلی حملے کے جواب میں کیے گئے ایرانی حملے سے قبل قبضے میں لیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *