May 15, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/gracelia.net/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
A family holding umbrellas to protect themselves from the sun walk across a street in Manila on April 25, 2024.  (AFP)

محکمۂ تعلیم نے اتوار کو کہا کہ فلپائن میں شدید گرمی اور ڈرائیوروں کی ملک گیر ہڑتال کی وجہ سے تمام سرکاری سکولوں میں دو دن کے لیے کلاس رومز میں حاضری معطل رہے گی۔

محکمے نے فیس بک پر کہا، “گرمی کی شدت کی تازہ ترین پیشن گوئی اور ٹرانسپورٹ کی ملک گیر ہڑتال کے اعلان کے پیشِ نظر ملک بھر کے تمام سرکاری سکول 29 اور 30 اپریل 2024 کو وقت کے حوالے سے غیر پابند کلاسز/فاصلاتی تعلیم پر عمل درآمد کریں گے۔”

غیر معمولی گرم موسم نے فلپائن میں ہفتوں سے تباہی مچا دی ہے جس سے ہزاروں سکول فاصلاتی تعلیم پر منتقل ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

محکمۂ تعلیم جزیرہ نما ملک میں 47,000 سے زیادہ سکولوں کی نگرانی کرتا ہے۔

کئی سکولوں میں ایئر کنڈیشنگ کا بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے طلباء کو پُرہجوم اور غیر ہوادار کمروں کی تبش برداشت کرنا پڑتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *