May 9, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/gracelia.net/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253

معاہدہ میں دونوں ملکوں کے درمیان ٹرانسپورٹ اور ہوائی فریٹ کے شعبے میں تعاون کے فریم ورک کو تیار کرنا شامل

سعودی عرب اور چین کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا منظر

سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے چیئرمین عبدالعزیز بن عبداللہ الدعیلج نے دورہ چین کے دوران اپنے چینی ہم منصب سونگ جیو کے ساتھ ہوائی نقل و حمل کے شعبے میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

تعاون کے شعبوں میں سٹیشنوں کی تعداد کو بڑھانا، ہوائی ٹریفک کی ترقی کو بڑھانا، دونوں ملکوں کے درمیان ٹرانسپورٹ اور ہوائی مال برداری کے شعبے میں تعاون کے فریم ورک کو تیار اور منظم کرنا شامل ہے۔ سعودی ’’ ویژن 2030‘‘ کے تحت قومی ہوا بازی کی حکمت عملی کے اہداف کے مطابق عالمی باہمی روابط کو بڑھانے، تجارتی لین دین بڑھانے اور سعودیہ اور چین کے درمیان اقتصادی ترقی کی حمایت کو بھی مفاہمتی یادداشت کا حصہ بنایا گیا۔

مفاہمت کی یادداشت دونوں فریقوں کے درمیان تعاون اور فضائی نقل و حمل کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کی خواہش کے دائرے میں سامنے لائی گئی ہے۔ اسی سلسلے میں جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے صدر نے بیجنگ سٹی کی ڈپٹی گورنر سیما ہونگ اور بیجنگ میں تجارت کے فروغ کے لیے چینی کونسل کے چیئرمین گو ہوا گینگ سے ملاقات کی جس میں متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دیکھ بھال کے شعبے میں ایک ورکشاپ اہتمام چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے AMECO اور GAMECO کے تعاون سے کیا۔ سعودی عرب امریکہ، سنگاپور اور چین کے ساتھ فضائی رابطے بڑھانے پر غور کر رہا ہے۔

واضح رہے یہ دورہ بین الاقوامی تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور شہری ہوا بازی کی صنعت میں علم اور تجربات کے تبادلے کے فریم ورک کے اندر آتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *