April 27, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/gracelia.net/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
 جنوبی ایشیا کے لیے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ ڈونلڈلو

جنوبی ایشیا کے لیے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ ڈونلڈلو نے کہا ہے کہ سائفرکے ذریعے امریکی سازش کا عمران خان کا الزام جھوٹ ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی کی سماعت میں بیان دیتے ہوئے امریکی نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ مبینہ سائفرلیک کا معاملہ درست نہیں ہے، پاکستانی سفیر اسد مجید بھی تصدیق کرچکے کہ سائفر کا الزام جھوٹ ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا کا اہم شراکت دار ہے اور امریکا پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردارادا کرتا ہے۔ ڈونلڈ لو نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردوں نے سیاسی رہنماؤں اور اجتماعات کو نشانہ بنایا جبکہ پاکستان میں معاشی ریفارمز کی ضرورت ہے۔

انہوں نے حالیہ عام انتخابات کے حوالے سے کہا کہ مداخلت یا دھوکا دہی کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے، الیکشن کمیشن کی تشکیل کی گئی کمیٹی میں ہزاروں پٹیشن فائل ہوچکے ہیں اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن شفاف طریقے سے دھاندلی کے ذمہ داروں کا احتساب کرے کیونکہ یہ اس کی ذمہ داری ہے۔

پاکستان اور ایران کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ رہا ہے، امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان معاشی بحران سے نکلے۔ ڈونلڈ لو نے کہا کہ امریکا کے اندر امریکی شہری کے قتل کی سازش میں بھارتی حکومت سے وابستہ شخص ملوث تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *