April 27, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/gracelia.net/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253

دنیا میں مہم جو افراد کی کمی نہیں ایسے ہی ایڈونچر کے شوقین افراد کے لیے انٹارکٹیکا میں منفرد ملازمت کا اعلان کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس ملازمت میں ملازمین کو دنیا کے برفانی خطے انٹارکٹیکا میں پوسٹ آفس کی میل چھانٹنے کے ساتھ وہاں موجود پنگوئن کو گننا ہوگا۔

یوکے انٹارکٹک ہیریٹیج ٹرسٹ کی جانب سے ایک اشتہار شائع کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی پوسٹ آفس ‘پورٹ لاکروائے’ کے لیے پانچ افراد کی خدمات درکار ہیں جو انہیں میل ترتیب دینے کے ساتھ ساتھ علاقے میں پینگوئن کی تعداد گن کر بتا سکے۔

ملازمت آفر کرنے کا یہ منفرد انداز اور اشتہار سوشل میڈیا پر منظرِ عام پر آتے ہی وائرل ہوگیا۔

یہ ملازمتیں رواں سال نومبر 2024 سے مارچ 2025 کی مدت تک کے لیے ہیں اور ٹرسٹ کو ان 5 افراد کے علاوہ ایک بیس لیڈر، ایک شاپ مینیجر اور تین جنرل اسسٹنٹ کی بھی تلاش ہے جو دور دراز لیکن مصروف مقام پر رہتے ہوں۔

واضح رہے کہ پورٹ لاکروئے کو 1996 میں میوزیم میں تبدیل کر دیا گیا تھا جو صرف موسمِ گرما میں کھلا کرتا تھا تاہم 2006 میں یوکے انٹارکٹک ہیریٹیج ٹرسٹ نے اس کا چارج سنمبھال لیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *