اگر آپ استنبول کے ہوائی اڈے سے ہوائی جہاز میں سوار ہو رہے ہیں اور آپ بے چینی محسوس کر رہے ہیں تو ٹھیک ہے۔ ہوائی اڈے پر آپ کے اعصاب کو پرسکون کرنے میں مدد کے لیے سروس کتے دستیاب ہیں۔
ترکیہ کے ہوائی اڈے نے اس پروگرام کو پچھلے مہینے کے دوران نافذ کیا تاکہ اس سے گزرنے والے مسافروں میں تناؤ اور پریشانی کو کم کیا جا سکے۔
مسافر ایناستاسیا پوڈمازووا نے اس سروس کی تعریف کی اور پالتو کتے کو سہلاتے ہوئے کہا کہ “اس سے مجھے سکون ملتا ہے۔ مجھے جانوروں سے پیار ہے۔ یہ بہت اچھا ہے”۔
کسٹمر سروس مینیجر عبدالقادر دیمرداش نے کہا کہ مسافروں کی جانب سے مثبت آراء کے بعد ہوائی اڈے کو چلانے والی کمپنی اس منصوبے کو وسعت دینا چاہتی ہے اور مسافروں کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے دستیاب کتوں کی تعداد کو پانچ سے دس کرناچا چاہتی ہے۔
1 من 11
انہوں نے مزید کہا کہ “سفر تناؤ کا باعث بن سکتا ہے۔ تحقیق کہتی ہے کہ جانوروں اور انسانوں کے درمیان رابطے سے تناؤ اور اضطراب کی سطح کم ہوتی ہے”۔
کتوں کے رویے کے ماہر اور ہوائی اڈے پر کتوں کے ساتھ ٹرینرمرات سینگیز کوکا نے کہا کہ “ہم نے یہاں جن کتوں کا انتخاب کیا ان کی تربیت ایک سال طویل عمل سے ہوئی وہ آج یہاں ہیں کیونکہ وہ تربیت میں کامیاب ہوئے ہیں “۔