April 27, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/gracelia.net/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
انڈونیشیا کے صوبہ آچے کے ساحل پر کشتی الٹنے کے بعد 70 سے زائد روہنگیا شہری ’ہلاک یا لاپتا‘ ہو گئے ہیں

قوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے کہا ہے کہ انڈونیشیا کے صوبہ آچے کے ساحل پر کشتی الٹنے کے بعد 70 سے زائد روہنگیا شہری ’ہلاک یا لاپتا‘ ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز ’ کی خبر کے مطابق یو این ایچ سی آر نے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے ساتھ مشترکہ بیان میں کہا کہ ہلاکتوں کی تصدیق ہونے کی صورت میں یہ رواں سال اب تک کا سب سے بڑا جانی نقصان ہو گا۔

یہ الرٹ بدھ کو اس وقت جاری کیا گیا جب انڈونیشین ماہی گیروں نے 6 تارکین وطن کو ریسکیو کیا، صوبہ آچے میں ماہی گیری کی ایک کمیونٹی نے بتایا کہ ریسکیو افراد تیز لہروں کی وجہ سے ڈوبنے والی کشتی کے عرشے پر کھڑے تھے۔

کئی برسوں سے روہنگیا شہری بدھ مت کی اکثریت والے ملک میانمار کو چھوڑ رہے ہیں جہاں انہیں جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی سمجھا جاتا ہے،انہیں شہریت دینے سے انکار کیا جاتا ہے اور ان کے ساتھ بدسلوکی کی جاتی ہے۔

یو این ایچ سی آر کے اعداد و شکمار کے مطابق گزشتہ سال 2ہزار 300 سے زیادہ روہنگیا انڈونیشیا پہنچے جب کہ یہ تعداد گزشتہ چار برسوں میں آنے والے شہریوں کی مجموعی تعداد سے زیادہ ہے۔

یو این ایچ سی آر نے جنوری میں کہا کہ 2023 میں میانمار یا بنگلہ دیش سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران کم از کم 569 روہنگیا ہلاک یا لاپتا ہوئے جب کہ یہ تعداد 2014 کے بعد سب سے زیادہ تھی۔

یو این ایچ سی آر ایشیا کے ترجمان بابر بلوچ نے رائٹرز کو بتایا کہ ڈوبنے والی اس پر 151 افراد سوار تھے جن میں سے تقریباً 75 کو مقامی حکام نے ریسکیو کرلیا جب کہ بقیہ کے بارے میں خدشہ ہے وہ ہلاک یا لاپتا ہوگئے ہیں۔

آچے میں یو این ایچ سی آر کے پروٹیکشن ایسوسی ایٹ فیصل رحمٰن نے رائٹرز کو بتایا کہ زندہ بچ جانے والے روہنگیا ٹھیک ہیں اور مغربی آچے میں واقع ریڈ کراس کی عمارت میں مقیم ہیں۔

آچے میں امیگریشن ایجنسی نے معاملے پر رد عمل دینے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *