May 19, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/gracelia.net/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253

ت نے اعلان کیا ہے کہ 8 اپریل یعنی پیر کے روز شوال کا چاند نہیں دیکھا گیا، اس لیے عید کا تہوار 9 اپریل کو نہیں بلکہ 10 اپریل کو منایا جائے گا۔

نماز / آئی اے این ایس
نماز / آئی اے این ایس

سعودی عرب میں شوال کا چاند آج یعنی پیر کے روز نظر نہیں آیا۔ چاند نظر نہیں آنے کے بعد سعودی عرب حکومت نے عید کی تاریخ سے متعلق اعلان کر دیا ہے۔ سعودی میں بدھ کے روز یعنی 10 اپریل کو عیدالفطر کا تہوار منایا جائے گا۔ سعودی عرب میں آج 29 روزہ مکمل ہو گیا اور شوال کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا، لیکن سعودی عرب و اطراف سے چاند نہ دیکھے جانے کی اطلاع ملی تو 9 اپریل کی جگہ 10 اپریل کو، یعنی 30 روزہ مکمل کرنے کے بعد عید الفطر منائے جانے کا اعلان کیا گیا۔

چونکہ ہندوستان میں آج 28 روزہ مکمل ہو گیا ہے، اس لیے 9 اپریل کو شوال کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا جائے گا۔ حالانکہ سعودی عرب میں 30 روزہ مکمل ہو رہا ہے، تو ہندوستان میں بھی امید کی جا رہی ہے کہ 30 روزہ مکمل ہوگا، یعنی عید 11 اپریل کو منایا جائے گا۔ کل (9 اپریل) کو شوال کا چاند نظر نہیں آیا تو باضابطہ اس کا اعلان ہلال کمیٹیوں اور مسلم تنظیموں کے ذریعہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : راہل گاندھی نے کم کہا، آگ تو پورے ملک میں لگی ہے، بس کچھ لوگ اس کی گرمی محسوس نہیں کر پا رہے

واضح رہے کہ عیدالفطر کو ’میٹھی عید‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ رمضان المبارک کا مہینہ ختم ہونے کے بعد مسلم طبقہ خوشی کا یہ تہوار منایا جاتا ہے۔ اس تہوار میں غیر مسلم طبقہ بھی بھائی چارہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شریک ہوتا ہے اور خصوصاً ہندوستان میں عید کا تہوار گنگا-جمنی تہذیب کی ایک بہترین مثال بن جاتا ہے۔

Follow us: FacebookTwitterGoogle News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *