May 27, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/gracelia.net/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253

قوام متحدہ انٹونیو گوٹریس نے غزہ پر بمباری کے لیے اسرائیلی فوج کی طرف سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال کرنے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>انٹونیو گوٹریس / آئی اے این ایس</p></div>
انٹونیو گوٹریس / آئی اے این ایس

اقوام متحدہ: جنرل سکریٹری اقوام متحدہ انٹونیو گوٹریس نے غزہ پر بمباری کے لیے اسرائیلی فوج کی طرف سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال کرنے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انٹونیو گوٹریس نے جمعہ کو صحافیوں سے کہا، ’’خبروں سے معلوم چلا ہے کہ اے آئی کا استعمال خصوصی طور پر گنجان آبادی والے علاقوں میں اہداف کی شناخت کے لیے کیا جا رہا ہے۔ اس کے نتیجہ میں بڑی تعداد میں شہریوں کی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں : آندھرا پردیش: وائی ایس آر کانگریس کو جھٹکا، ایم ایل سی اقبال شیخ کا پارٹی سے استعفیٰ

خبر رساں ایجنسی شنہوا نے گوٹریس کے حوالہ سے کہا کہ اسرائیلی فوجی مہم میں اب تک 32 ہزار سے زہادہ افراد جان بحق ہوئے ہیں اور 75 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں دس لاکھ سے زیادہ افراد خوفناک بھوک کا سامنا کر رہے ہیں۔ خوراک اور پانی کی قلت کے سبب بچے مر رہے ہیں۔ جنرل سکریٹری اقوام متحدہ نے کہا، ’’فلسطینی لوگوں کی اجتماعی سزا کو کوئی مناسب قرار نہیں دے سکتا۔‘‘

یہ بھی پڑھیں : عوام کو تقسیم کئے گئے سروے کے فارم پر مودی-سرما کی تصاویر! آسام بی جے پی کو الیکشن کمیشن کا وجہ بتاؤ نوٹس جاری

Follow us: FacebookTwitterGoogle News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *