May 19, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/gracelia.net/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
India's Prime Minister Narendra Modi is received by Qatari Minister of State for Foreign Affairs Sultan bin Saad Al Muraikhi upon his arrival in Doha, Qatar, February 14, 2024. (Reuters)

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے قطری قائدین سے ملاقاتیں کی ہیں ۔ان کی یہ ملاقاتیں قطر میں اسرائیل کے لئے جاسوسی کے جرم میں سزا پانے والے بھارت کے آٹھ سابق نیول افسروں کو عدالت سے سنائی گئی سزائے موت کے باوجود رہا کر دینے کے قطری حکم کےچند دن بعد ہوئی ہیں۔ اتفاق ہے کہ ان دنوں جن ملکوں کے جاسوس دوسرے ملکوں میں زیادہ شہرت پا رہے ہیں بھارت ان میں سے ایک نمایاں ملک ہے۔

قطر میں وزیر اعظم مودی نے وزیر اعظم قطر محمد بن عبدالرحمان سے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا کہا’ یہ ایک خوبصورت ملاقات تھی۔ ملاقات میں بھارت اور قطر کی دو طرفہ دوستی کے فروغ کے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔’

بھارت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا’ دونوں رہنماؤں نے تجارت ، سرمایہ کاری توانائی، مالیات اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت کی ۔ نیز علاقے کے میں پیش آنے والے حالیہ واقعات بھی زیر بحث لائے گئے۔

قائدین نے علاقائی اور مغربی ایشیا کے استحکام کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مودی نے امیر قطر ملاقات کی شیخ تمیم بن حمد سے بھی ملاقات کی۔ دونوں کی اس سے قبل آخری ملاقات دبئی میں موسمیاتی تبدیلیوں کے موضوع پر ہونے والی عالمی کانفرنس میں ملاقات ہوئی تھی۔ بھارتی وزیر خارجہ جے شینکر اور بھارتی سلامتی کے مشیر اجیت دوول بھی ملاقاتوں میں شامل رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *