May 27, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/gracelia.net/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
An Afghan boy walks up a snow laden path in Argo district of Badakhshan province on February 5, 2024. (AFP/File)

افغانستان میں طوفانی بارش اور برفباری میں پھنس کر 25 افراد ہلاک اور تیس لاپتہ ہو گئے۔ یہ واقعہ افغانستان کے مشرقی صوبے نورستان میں پیش آیا ہے۔ ان دونوں افغانستان بڑے حصے میں بھاری برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق برفباری جاری ہے اور شہریوں کو اس طرح کے واقعات سے بچانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

صوبائی شعبہ اطلاعات کے سربراہ جمیع اللہ ہاشمی نے ‘ اے ایف پی ‘ کو بتایا ہے کہ برفانی طوفان کی وجہ سے صوبہ نورستان کے گاؤں میں زیادہ تباہی مچائی ہے۔ یہ گاؤں نورستانی وادی تاتین میں واقع ہے، جہاں اتوار کی رات تباہی ہوئی۔
برفانی طوفان کی وجہ سے اس علاقے میں تقریبا 20 گھر تباہ ہو گئے ہیں۔ اس علاقے میں طوفانی بارشوں سے بھی کافی نقصان ہوا ہے۔

ہاشمی نے مزید بتایا ہے کہ وہاں پر ہیلی کاپٹروں کا چلنا مشکل ہوگیا اور امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ صوبہ میں پبلک ورکس کے سربراہ محمد نبی عادل نے کہا برفباری کی وجہ سے لوگوں کو بچانے کی کارروائیاں ممکن نہیں ہو رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *