May 19, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/gracelia.net/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
gun

مغربی ورجینیا میں قانون ساز اسمبلی نے بھاری اکثریت کے ساتھ اس بل کو منظور کر لیا ہے کہ اساتذہ اور سکولوں کا دیگر عملہ اپنی ڈیوٹی کے دوران اپنے ہمراہ ہتھیار رکھ سکے گا اور سکولوں میں اسلحہ لے کر جا سکے گا۔ اس مریکی ریاست میں ریپبلیکن اکثریت رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ یورپ کے ان ملکوں کی طرح جہاں بچوں کو مار سے نہیں پیار سے پڑھانے کا طریقہ اپنایا جاتا ہے اور اسی سوچ کو ایشیائی ممالک میں ‘مار نہیں پیار’ کے تصور کے ساتھ پھیلایا گیا ہے۔ لیکن اب امریکی ریاست نے ‘پیار نہیں ہتھیار’ کا راستہ لے لیا ہے۔

امریکی قانون سازوں کے مطابق ریاستی اسمبلی سے منظور کیے گئے اس بل کی امریکی سینیٹ سے منظوری کے بعد یہ بل ایک باضابطہ قانون بن جائے گا۔ جس کے بعد امریکہ کے سکولوں میں اساتذہ کے ہاتھوں اور کلاس رومز میں اسلحہ کی موجودگی قانونی سمجھی جائے گی۔

بتایا گیا ہے اساتذہ کے علاوہ سکولوں کی انتظامیہ اور معاونین بھی اسلحہ لے کر سکول آسکیں گے۔ یہ فیصلہ کچھ عرصے سے سکولوں پر ہونے والے فائرنگ کے بڑے واقعات کے توڑ کے لیے کیا جا رہا ہے۔

سکول انتظامیہ کو اسلحہ سکول میں لانے کی اجازت ہوگی تاکہ سکول پر ہونے والی فائرنگ کے واقعات کے دفاع کے طور پر اسلحہ کو استعمال کر سکیں۔

اس بل کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ورجینیا میں واقع سکولوں کے لیے مسلحہ محافظین کو رکھنا مالی طور پر آسان نہیں ہے۔ اور اسلحہ کے بغیر سکولوں ، بچوں اور اساتذہ کی حفاظت ناممکن ہے۔

فزکس کے ایک ٹیچر ڈیل ڈیو فوگن نے کہا وہ ایسا نہیں سوچ سکتے کہ کلاس میں اسلحہ لے کر جائیں۔ لیکن جب سکولوں کے بچے غیر محفوظ ہوجائیں تو وہ اس کو جائز سمجھتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *