May 19, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/gracelia.net/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253

خوفناک حادثے کےنتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے، انیس لاپتا ہیں۔ مکینوں نے مکان کی بالکونیوں سے چھلانگیں لگا کر جانیں بچائیں

Building in Spain got fired

مشرقی ہسپانیہ میں ایک کثیر منزلہ رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ کے باعث مکینوں نے بالکونیوں سے چھلانگیں لگا کر جانیں بچائیں۔

ہنگامی سروسز کے مطابق مشرقی ہسپانیہ کے ساحلی شہر ویلینسیا میں ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ سے کم از کم چار افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔

سٹی کونسل کے ایک ذریعے نے بتایا کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جب کہ 19 افراد لاپتہ ہیں۔

عینی شاہدین اور ایمرجنسی سروسز نے بتایا کہ آگ جمعرات کی شام مقامی وقت کے مطابق تقریباً 5:30 بجے چوتھی منزل پر لگی اور تیزی سے پوری عمارت میں پھیل گئی۔ آتش زدگی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ کے شعلے اور دوھوئیں کے بادلوں نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

والنسیا کے علاقے میں ایمرجنسی سروسز کے ڈپٹی ڈائریکٹر جارج سواریز ٹوریس نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ “چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی ہے مگر کئی افراد لاپتا ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ موجود ہے”۔

ایمرجنسی سروسز نے اطلاع دی ہے کہ 14 افراد کو جھلسے جانے کے بعد فوری طبی امداد فراہم کی گئی جن میں سے 12 کو شہرکے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہسپانوی پبلک ٹی وی چینل TVE نے کہا کہ 130 اپارٹمنٹس پر مشتمل 14 منزلہ عمارت محض ڈھانچے میں تبدیل ہو چکی ہے اور آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹرز کی 22 ٹیموں نے حصہ لیا۔

ویلنسیا سوسائٹی آف انڈسٹریل انجینیرز کی نائب صدر ایستھر بوجاڈس نے مقامی چینل اے بون کو بتایا کہ آگ اتنی تیزی سے پھیل گئی کیونکہ عمارت انتہائی آتش گیر پولی یوریتھین کی تہہ سے ڈھکی ہوئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *