May 19, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/gracelia.net/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
Israeli Foreign Minister Israel Katz speaks at the Mediterranean Dialogues conference in Rome, Friday, Dec. 6, 2019. (AP)

اسرائیل کے وزیر خارجہ کاٹز نے اس امر پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ کے ساتھ جڑی سرحد کا دورہ کیا ہے اور ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ انسانی بنیادوں پر غزہ میں جنگ بندی کی جائے۔

سیکرٹری جنرل کا غزہ کی سرحد پر یہ دورہ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ واضح رہے پچھلے ہفتے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ ‘اونروا’ کے سربراہ کو اسرائیل نے غزہ میں داخل ہونے سے منع کر دیا تھا۔ اسرائیلی سفارتکار بھی پچھلے کئی ماہ سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے لے کر دیگر عہدیداروں، ذیلی اداروں اور براہ راست اقوام متحدہ کو اپنے تابڑ توڑ حملوں کی زد میں رکھے ہوئے ہے۔

وزیر خارجہ کاٹز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا ہے کہ ‘سیکرٹری جنرل کی قیادت میں اقوام متحدہ یہود دشمن اور اسرائیل دشمن ادارہ بن چکا ہے۔ کیونکہ یہ دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔’ واضح رہے ‘اونروا’ کے کئی مراکز پر اب تک اسرائیلی فوج بمباری کر چکی ہے اور مجموعی طور پر ‘اونروا’ کے 155 کارکن بمباری اور دیگر کارروائیوں سے ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *