May 19, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/gracelia.net/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
الملك سلمان والأمير محمد بن سلمان

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین کو نئی صدارتی مدت کے لیے منتخب ہونے پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے روسی صدر، روس کے دوست عوام کےلیے مزید ترقی، کامیابی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں دوست ملکوں کے درمیان بہترین تعلقات کی تعریف کی جسے تمام شعبوں میں مضبوط بنانا اور ترقی دینا چاہتے ہیں۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی روسی صدر کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ انہوں نے روسی صدر اور روس کے دوست عوام کی کامیابی، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ولادیمیر پوتین نے پانچویں مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق الیکشن میں ولادیمیر پوتین نے 87 اعشاریہ دو فیصد ووٹ حاصل کیے۔
ولادیمیر پوتین پہلی مرتبہ 1999 میں اقتدار میں آئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *